Time 14 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے
ملزمان نے مصامیر اور اس کے والد کو شاہ فیصل پل سے اغوا کیا تھا : پولیس/فوٹوفائل

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب  اغواکاروں کی  فائرنگ سے 1شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مصامیر اور اس کے والد کو شاہ فیصل پل سے اغوا کیا تھا  جبکہ ملزم ایس پی نمبر پلیٹ کی سفید کار میں سوار تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اغواکار  باپ بیٹے سے ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھتے رہے جس کے بعد اغوا کاروں نے   رزاق آباد کے قریب  والد کو گاڑی سے  اتار کر مصامیر پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں مصامیر زخمی ہوگیا۔

 زخمی مصامیر کا  ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے کہ جس میں زخمی شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان نے  اس سے پیسے لے لیے اور جاتے ہوئے ہاتھ اور پیر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :