Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے/فوٹوفائل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی  اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی  ٹیم  اگلے ماہ نومبر  میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں  دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے  اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز  کریں گے۔

ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ،  میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا  کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

 آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر کا بیان

آسٹریلوی ٹیم  اسکواڈ کے حوالے سے آ چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے لہذٰا اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی  گئی ہے۔

جارج بیلی کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی  ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :