Time 14 اکتوبر ، 2024
کاروبار

یو اے ای کےگروپ کا کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار

یو اے ای کےگروپ کا کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار
یو اے ای گروپ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈکے تحت کراچی اورلاہور ائیرپورٹس کو لینےمیں دلچسپی رکھتا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک گروپ نےکراچی اور لاہورکے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ یو اے ای کے اے ڈی پورٹس گروپ کے ایم ڈی کیپٹن محمدجمعہ الشمسی نے وزارت ہوابازی سے رابطہ کرکے کراچی اورلاہور ائیرپورٹ پرمسافروں کاسالانہ کا ڈیٹامانگا ہے۔ 

ذرائع وزارت ہوا بازی کے مطابق یو اےای گروپ نےکراچی، لاہور ائیرپورٹس کےکارگوبزنس سمیت 35 سوالات وزارت ہوابازی کوبھیجے ہیں جن میں دونوں ائیرپورٹس پرملازمین کی تعداد اور سالانہ بزنس کےحجم سے متعلق ڈیٹامانگا گیاہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای گروپ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈکے تحت کراچی اورلاہور ائیرپورٹس کو لینےمیں دلچسپی رکھتاہے، اس حوالے سے  اے ڈی پورٹس گروپ کے وفد کو لاہور اورکراچی ائیرپورٹس کا دورہ بھی کرایا گیا ہے جب کہ ٹرمینل ہولڈنگ گروپ اے ڈی پورٹس کو تکنیکی معاونت بھی دے گا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترکیہ کے گروپ نے بھی کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جب کہ اس سے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے  ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی کو تکنیکی طور پر منظورکرلیا گیا ہے۔