Time 14 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزارت داخلہ نے اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے

وزارت داخلہ نے اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات  جاری کردیے
فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزارت داخلہ نے اٹک اور  راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات  جاری کردیے۔

 وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور  راولپنڈی میں امن و امان برقرار  رکھنے کے لیے رینجرز  تعینات ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور  راولپنڈی میں رینجرز کی 2، 2 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

خیال رہے کہ  پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو  رینجرز کی تعیناتی کے لیے مراسلہ بھجوایا تھا۔


مزید خبریں :