Time 15 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچرفیسٹیول : آج تھیٹر پلے ’چتورائی‘ اردو زبان میں پیش کیا جائیگا

ورلڈ کلچرفیسٹیول : آج  تھیٹر پلے ’چتورائی‘ اردو زبان میں پیش کیا جائیگا
38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شرکا شرکت کرتے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچرفیسٹیول  جاری ہے۔

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شرکا شرکت کرتے ہیں۔

ورلڈکلچر فیسٹیول میں  آج رات 8 بجے تھیٹر پلے ’چتورائی‘ اردو زبان میں پیش کیا جائے گا، یہ  تھیٹر پلے دو خواتین کے درمیان حکمت اور چالاکی کی جنگ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ  ورلڈ کلچر فیسٹیول آرٹس کونسل میں 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :