Time 15 اکتوبر ، 2024
کھیل

بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر کامران غلام  ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز  بن گئے۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

خیال رہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔

کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ،  جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر بھی سنچری بناچکے ہیں۔

یاسر حمید ڈیبیو  پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔ یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں۔

ان کے علاوہ فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بناچکے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام  کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

مزید خبریں :