Time 16 اکتوبر ، 2024
پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کا ظہرانہ، پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکرایک ساتھ بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کو فی الحال افشا نہیں کیا جارہا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔

جے شنکر نے مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :