Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، شہر میں اس بار کیسی سردی پڑے گی؟

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، شہر میں اس بار کیسی سردی پڑے گی؟
شہر میں آئندہ 2 سے 3 روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے: سردار سرفراز/ فائل فوٹو

کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور آئندہ 2 سے 3 روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ 2 سے 3 دن بعد ایک بار پھر گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، نومبر کے وسط سے صبح و رات میں خنکی کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ رواں سال سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔

مزید خبریں :