17 اکتوبر ، 2024
بھارت: شوہر نے بیوی سے تعلق کے شبے پر کم عمر لڑکے کو بے دردی سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ چلہار گاؤں میں پیش آیا جہاں 28 سالہ امیت کمار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے امیت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق امیت نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے 15 سالہ لڑکے پر بیوی کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا جس پر وہ اسے خلیل پور غلواس ڈیم کے قریب لے گیا جہاں اسے نشہ آور چیز پلا کر بے دردی سے گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ امیت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔