Time 04 ستمبر ، 2024
جرائم

بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کوتوالی صدر میں پیش آیا/ فائل فوٹو

بھارت میں شوہر نے بھتیجے کے ساتھ تعلق کے شک پر بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کوتوالی صدر میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے والدین کے گھر پر تھی جہاں شوہر گلفام نے اپنی بیوی فرحین بانو کے سر اور گردن پر تیز دھار آلے سے بار بار حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران فرحین بانو نے چیخ و پکار کی تو اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گلفام اور فرحین کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں لیکن جوڑے کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے باعث فرحین بانو پچھلے 7 ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش گلفام نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ اس کی بیوی کا بھتیجے کے ساتھ تعلق تھا اس لیے قتل کیا۔ 

مزید خبریں :