Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی میں تین پولیس اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اشتعال کو ہوا دینے کے الزام میں 38 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرلیا۔

کالج پرنسپل کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شک ہے اس معاملے میں دو طلبا کا کردار ہوسکتا ہے، ان طلبا کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کے لیے وائس پرنسپل نے تنبیہ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈے کے بعد ایک بےقابو اور پرتشدد ہجوم نے ہمارے کیمپس پر حملہ کیا۔

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی کالج کیس کی خبر وائرل کرنے کے کیس میں ایک ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کردیا جب کہ  کالج واقعات کی تحقیقات کے کیس میں آج آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :