Time 18 اکتوبر ، 2024
کاروبار

بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے وفاقی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ کردیا: عالمی بینک

بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے وفاقی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ کردیا: عالمی بینک
بجلی شعبےکی سبسڈیز کے باعث 5 سال میں حکومت کا مالی بوجھ 400 فیصد سے زائدبڑھ گیا ہے: عالمی بینک کی رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک کاکہنا ہےکہ بجلی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے وفاقی حکومت کےمالی بوجھ میں اضافہ کردیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق بجلی شعبےکی سبسڈیز کے باعث 5 سال میں حکومت کا مالی بوجھ 400 فیصد سے زائدبڑھ گیا ہے اور بجلی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے پاکستان میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی تعدادمیں اضافہ کیا ہے۔

پروٹیکٹڈ بجلی کے وہ صارفین ہوتے ہیں جو مسلسل 6 ماہ تک ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔

عالمی بینک کی دستاویز کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافے سے وفاقی حکومت پر سبسڈی کابوجھ بڑھ گیا ہے، مالی سال 2024 میں تمام 94 فیصد گھریلو صارفین نے مختلف مراحل میں بجٹ اورکراس سبسڈی سے فائدہ اٹھایا۔

مزید خبریں :