Time 18 اکتوبر ، 2024
کھیل

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان کی 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان کی 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی
پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 4 سال کے دوران 11 ٹیسٹ میں سے کوئی نہ جیت سکا__فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان بلآخر 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 4 سال کے دوران 11 ٹیسٹ میں سے کوئی نہ جیت سکا۔

ماضی میں دیکھا جائے تو پاکستان نے 1959 سے 1962 میں ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 7 ٹیسٹ کھیلے تھے اور اس دوران پاکستان کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2022 کا پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوا، دونوں ٹیموں کا کراچی ٹیسٹ بھی ڈرا ہو جب کہ آسٹریلیا نے 2022 میں لاہور ٹیسٹ 115 رنز سے جیتا۔

پاکستان کو انگلینڈ کے 2022 کے تینوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی، انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز سے فتح حاصل کی اور انگلینڈ 2022 کا ملتان ٹیسٹ 26 رنز سے جیتا جب کہ انگلینڈ2022 میں کراچی ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیتا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 2022 میں پاکستان کے تینوں ٹیسٹ ڈرا ہوئے جب کہ پاکستان کو بنگلادیش نے 2024 میں پہلا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے ہرایا، بنگلادیش نے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 6وکٹ سے جیتا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو رواں سیریز کا پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے ہرایا تھا جب کہ آج پاکستان کو انگلینڈ سے 152 رنز سے کامیابی ملی ہے۔

مزید خبریں :