Time 18 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین دنگ کر دینے والی ہے

عام طور پر کپڑے دھونے کے لیے استعمال کی جانے والی واشنگ مشین کافی بڑی ہوتی ہے۔

مگر ایک نوجوان نے دنیا کی سب سے چھوٹی فعال واشنگ مشین تیار کی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان سبین ساجی نے یہ منفرد واشنگ مشین تیار کی ہے۔

اس واشنگ مشین کی لمبائی چوڑائی 1.28 انچ بائی 1.32 انچ بائی 1.52 انچ ہے۔

یعنی یہ بہت زیادہ چھوٹی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین قرار دیا ہے۔

اتنی چھوٹی ہونے کے باوجود یہ واشنگ مشین کسی بڑی مشین کی طرح ہی کام کرتی ہے مگر اسے بہت چھوٹے لوڈ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس واشنگ مشین کا وزن محض 25 گرام ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

مزید خبریں :