Time 19 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت اور وکلا سے ملاقات کے لیے تین درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی، یہ آئینی حق ہے، میرے مؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے اور چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :