Time 19 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صبا فیصل سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین سے نالاں

اداکارہ صبا فیصل سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین سے نالاں
میں نے بہت پڑھی لکھی فیملیز کے بچوں میں سلام نہ کرنے کی عادت دیکھی ہے: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سلام نہ کرنے والے بچوں کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے بچوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

میزبان نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر میں بچوں میں آداب کے زمرے میں سب سے پہلے کیا چیز آتی تھی؟

اس پر صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے گھر میں سب سے پہلے سلام کرنے پر بہت زور دیا جاتا ہے، یہ ہمارے گھر کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اگر میری بہن کو کوئی بچہ سلام نہ کرے تو وہ بہت ناراض ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بہت پڑھی لکھی فیملیز کے بچوں میں سلام نہ کرنے کی عادت دیکھی ہے، ایسے لوگوں میں تعلیم کا اتنا شور ہوتا ہے لیکن ان کے بچے سلام نہیں کرتے اور انہیں فرق بھی نہیں پڑ رہا ہوتا، مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے، ہماری فیملی میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام زیادہ ہے۔

مزید خبریں :