Time 20 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج نےغزہ میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نےغزہ میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
 دونوں ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ آفیر برکوچ اور سارجنٹ ایلیشائی یانگ کے طور پر کی گئی، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو اس کے 2 فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ آفیر برکوچ اور سارجنٹ ایلیشائی یانگ کے طور پر کی گئی ہے۔

دونوں 401ویں ٹینک بریگیڈ کے 52ویں بٹالین میں تھے۔

ان کی ہلاکتوں کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائیوں اور سرحد کے ساتھ فوجی آپریشنز میں اسرائیل کے ہلاک فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ 188ویں ٹینک بریگیڈ کے 53ویں بٹالین کا ایک افسر آج جنوبی لبنان میں ایک دھماکا خیز ڈرون کے حملے میں شدید زخمی ہوا۔

مزید خبریں :