Time 20 اکتوبر ، 2024
پاکستان

گھر سے آرہا، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا، بی این پی مینگل کے سینیٹر کا اعلان

گھر سے آرہا، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا، بی این پی مینگل کے سینیٹر کا اعلان
قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں— فوٹو: سینیٹ

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے۔

سینیٹ کا اجلاس جاری ہے اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمین ایوان میں پیش کردی ہے۔

سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچ گئیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

جیونیوز نے قاسم رونجھو سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اغوا کیا گیا؟ اس پر قاسم رونجھو کا کہنا تھاکہ میں اپنے گھر سے آرہا ہوں اور میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔

 سینیٹ اجلاس کے دوران اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کو سینیٹ میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے اور اسے 64 ووٹ درکار ہیں۔

مزید خبریں :