21 اکتوبر ، 2024
بالی وڈ میں سدا بہار اداکارہ سمجھی جانے والی کرینہ کپور کا میرج سرٹیفکیٹ ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر زرِ گردش ہے۔
کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی، یہ ایک محبت کی شادی تھی جس کا اعتراف اداکارہ کئی شوز میں کرچکی ہیں۔
سیف سے قبل اداکارہ کے معاشقے کی خبریں سپر اسٹار شاہد کپور کے ساتھ تھیں لیکن بعد ازاں کسی رنجش کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور کرینہ نے اپنے لیے دو بچوں کے باپ اور طلاق یافتہ سیف علی خان کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہے۔
بالی وڈ ہنگامہ پر شیئر کی جانے والی اس تصویر میں یوں تو کچھ لکھا سمجھ نہیں آرہا لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں 'ساجد علی خان' درج ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔
اس تصویر کو بغور دیکھا جائے تو اس میں 'برائیڈ سائن' کے خانے میں کرینہ کپور کا نام درج ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ میرج سرٹیفکیٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔