Time 21 اکتوبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا مسلسل مہنگا، قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ملک میں سونا مسلسل مہنگا، قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس ہے__فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر  ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 242027 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :