Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران سابق صدر کے وکیل اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نمائندے پیش ہوئے۔ 

جسٹس ظفر راجپوت نے سوال کیا کہ جب تعمیرات ہورہی تھیں تو اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ شکایت آتی ہے تو کارروائی کی جاتی ہے، ہمارے پاس اتنا عملہ نہیں کہ 30 لاکھ عمارتوں کاجائزہ لیں۔ 

ایس بی سی اے کے وکیل کے جواب پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کے پاس پیسہ جمع کرنے کے لیے تو لوگ موجود ہیں، ان کا غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی کے بجائے زیادہ تر پیسہ جمع کرنے پر فوکس ہوتا ہے۔  

بعد ازاں عدالت نے کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے  ڈاکٹرعارف علوی کے  سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع  ڈینٹل کلینک کو اس ماہ کے آغاز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کردیا تھا۔ 

مزید خبریں :