کاروبار
22 فروری ، 2013

پاکستان اسٹیل ملز کیلئے خام مال کے دو بحری جہاز آسٹریلیا سے کراچی پہنچ گئے

پاکستان اسٹیل ملز کیلئے خام مال کے دو بحری جہاز آسٹریلیا سے کراچی پہنچ گئے

کراچی…وفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے لیے خام مال کے دو بحری جہاز آسٹریلیا سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیل ملز کی پیداوار آج سے 12 فی صد سے بڑھا کر 30 فی صد کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں گل محمد رند کاکہناتھاکہ خام مال کی خریداری کے لیے نیشنل بینک سے3ارب روپے کا قرضہ لینے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے۔ وفاقی سیکریٹری پیداوار نے کہاکہ اسٹیل ملز کی نہ تو نجکاری کی جارہی ہے نہ اس کا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا کوئی منصوبہ ہے۔