Time 23 اکتوبر ، 2024
دنیا

بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان کا خطرہ، 10لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان کا خطرہ، 10لاکھ افراد  نقل مکانی پر مجبور
طوفان 24 اکتوبر کی رات اور 25 اکتوبر کی صبح 100یا 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دونوں ریاستوں سے ٹکرائے گا: فوٹو/ بھارتی میڈیا

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان دانا بھارت پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، طوفان کے خدشے کے پیش نظر 10 لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کررہے ہیں جب کہ تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور 200 کے قریب ٹرینوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ خلیج بنگال پر ہوا کا دباؤ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو بدھ تک طوفان کی شکل اختیار کر جائے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات اور 25 اکتوبر کی صبح 100یا 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران طوفانی ہوائیں 120 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جب کہ شدید بارشیں  بھی متوقع ہیں۔

مزید خبریں :