Time 23 اکتوبر ، 2024
دنیا

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی
فوٹو: فائل

بیروت: لبنان کی تحریک مزاحمت حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

حزب اللہ کے مطابق ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے، انہیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کا جانشین سمجھا جارہا تھا۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن تھے۔

یہ پہلا موقع تھا جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے ہاشم صفی الدین کے قتل کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :