23 اکتوبر ، 2024
کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ کو نکالنے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کامن ویلتھ گیمز حکام کو فیصلے پر غور کرنےکا کہے گی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہاکی اور ریسلنگ کو دوبارہ کامن ویلتھ گیمز میں شامل کرنےکا مطالبہ کرےگی۔
خیال رہے کہ گلاسگو میں 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ سمیت متعدد کھیلوں کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس سے قبل ہونے والی میٹنگز میں اور بعد میں تحریری طور پر ریسلنگ اور ہاکی کی شمولیت پر زور دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہاکی اور ریسلنگ کو ڈراپ کرنے سے پاکستان کی میڈلز کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔