Time 24 اکتوبر ، 2024
کاروبار

وزیر خزانہ کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
فوٹو: وزارت خزانہ/ایکس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امورایمی ہولمین سے ملاقات کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک،امریکا اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے زراعت، آئی ٹی، توانائی، اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :