Time 24 اکتوبر ، 2024
جرائم

میرپور خاص: تھانے کے قریب عمارت میں رقص کی محفل، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل

میرپورخاص میں رقص کی محفل میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رقص کی محفل کی وائرل ویڈیو میں مسلح افراد کو جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو چھ روز قبل مہران تھانے کی حدود ذیشان ٹاؤن میں ایک تقریب کی ہے، جس عمارت کی چھت پر ساری رات فائرنگ ہوتی رہی وہ مہران تھانے کے برابر میں ہی واقع ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی میرپورخاص شبیر سیٹھار کا مؤقف ہے کہ واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :