Time 24 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس

جسٹس یحییٰ آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس
جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نئے مقرر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان کے پہلے چیف جسٹس ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے سے ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔

ان کا تعلق کوہاٹ ضلع کے آفریدی قبیلے سے ہے (جو پہلے وفاقی انتظامی قبائلی علاقوں میں شامل تھا)، وہ کوہاٹ کی سب ڈویژن (موجودہ درہ آدم خیل تحصیل) کے بابری بانڈہ کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے لاہور میں ایچی سن کالج سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی جہاں انہوں نے او لیول اور اے لیول کیا۔

1985 میں انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ 

جسٹس یحیٰی آفریدی28 جون 2018 سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

22 اکتوبر 2024 کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے انہیں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا۔

وہ خیبر پختونخوا کے سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس ہوں گے جو پہلے پشاور ہائیکورٹ اور اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنیں گے۔

مزید خبریں :