23 اکتوبر ، 2024
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانے کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس اس لیے بنایا گیا ہےکہ وہ ججوں کی گروپنگ کا حصہ نہیں تھے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا تھا کہ گروپ بندی کی وجہ سے اگر کسی کو چیف جسٹس نہ بنایا جائے تو یہ عدلیہ میں مداخلت ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے۔