Time 24 اکتوبر ، 2024
جرائم

کوٹری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایف آئی آر میں شوہر اور 2 بہنوئی نامزد

کوٹری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایف آئی آر میں شوہر اور 2 بہنوئی نامزد
 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

جامشورو:کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کے کچھ عرصہ بعد خاتون کے اپنے شوہر سے اختلافات پیداہوگئے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ عدالت کے ذریعے جو ایف آئی آر کٹوائی گئی وہ بھی ڈیڑھ ماہ پرانی ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں متاثرہ خاتون کا شوہر اور اس کے 2 بہنوئی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :