Time 24 اکتوبر ، 2024
کاروبار

نیپرا کا اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینےکا اعلان

نیپرا کا اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو  ریلیف دینےکا اعلان
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو  اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق  جن صارفین کو بل جاری ہوچکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بل میں دیا جائےگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں57  پیسےکمی کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :