25 اکتوبر ، 2024
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ چکے اور بک چکے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی اور وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس عمران سب کیلئے ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور کے بجائے پشاور پہنچ گئیں، ان کی ضمانت بدھ کو ہوئی مگر بنی گالہ پر ایک ہفتے سے رنگ و روغن ہو رہا تھا، جو پچھلے بارہ سال سے نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ گوگی فرینڈشپ مال اور منیادا کی دوستی ہوتی ہے جو سب جگہ نظر آتی ہے۔