Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے

عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے اور ان کے لیے فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا/ فائل فوٹو

عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام ہونے کو ہے اور آج چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرہوجائیں گے۔

چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی  اور جسٹس مسرت ہلالی شریک ہوئیں۔

عشائیہ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین خان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس عرفان سعادت خان بھی شریک تھے۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید عشائیہ میں شریک نہیں ہوئے جب کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

تقریب میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ججز ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے علاوہ سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے اور ان کے لیے فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا۔

مزید خبریں :