25 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ملنے والی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی وکلا سے ملاقات پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول ہونےوالے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پرپنجاب حکومت نےجیل ملاقاتوں پرپابندی لگائی۔
دوسری جانب ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔