25 اکتوبر ، 2024
پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے لیےالگ کمرہ اور خصوصی اسٹاف کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سابق خاتون اول کےاعزاز میں گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے قیام کے باعث پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں جب کہ ان سے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی، بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔