Time 25 اکتوبر ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 13 بچوں سمیت 38 افراد شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 13 بچوں سمیت 38 افراد شہید
اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر بم برسائے جس سے عمارت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا: خلیجی میڈیا/ فائل فوٹو

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13 بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14 بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر بم برسائے جس سے عمارت گرگئی اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے مرکزی عمارت میں موجود افراد سمیت  آس پاس کی عمارتوں میں موجود دیگر افراد کی بھی شہادتیں ہوئیں۔ 

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں باقی ماندہ کام کرنے والے چند اسپتالوں میں سے ایک کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا گیا اور اسرائیلی افواج اسپتال کے اندر داخل ہوگئیں۔ 

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے اور حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں، گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں 3 صحافی جاں بحق ہوئے جب کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 10 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں اور 24 زخمی ہوئے۔ 


مزید خبریں :