Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کیلئے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا جائیگا

اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ہائیکورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت جانچنے کیلئے بھیجے جانے والے وفد سے آگاہ کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے ڈاکٹرز  پر مشتمل  وفد امریکا جائے گا جس میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضرسروس آرمی آفیشلز،  ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل  ہوں گی۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم نے  وفد کے امریکا جانے کی منظوری دے دی ہے ۔

عدالت میں وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ  امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط بھی لکھ چکے ہیں ۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا   اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے، ڈاکٹر عافیہ کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :