Time 25 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مقبول ڈرامہ سی آئی ڈی کیا 6 سال بعد ایک بار پھر دوبارہ اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے؟

مقبول ڈرامہ سی آئی ڈی کیا 6 سال بعد ایک بار پھر دوبارہ اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے؟
ٹی وی چینل کی جانب سے اس حوالے سے اعلان کیا گیا / اسکرین شاٹ

سی آئی ڈی بلاشبہ بہت مقبول ڈرامہ تھا اور پاکستان میں بھی متعدد افراد اسے بہت شوق سے دیکھتے تھے۔

20 سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہونے کے باوجود 2018 میں آف ائیر ہوگیا تھا۔

مگر یہ ڈرامہ 6 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے۔

ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسے اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں۔

البتہ دیگر اداکاروں کے بارے میں معلوم نہیں کہ ان میں سے کون دوبارہ اس ڈرامے کا حصہ بنے گا۔

فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔

6 سال بعد سی آئی ڈی کی واپسی کا اعلان ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا گیا۔

چینل کے مطابق 26 اکتوبر کو سی آئی ڈی کا دھماکے دار پرومو جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سی آئی ڈی ڈرامہ جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک نشر ہوتا رہا تھا۔

20 سال سے زائد عرصے کے دوران اس ڈرامے کی 1547 اقساط نشر کی گئیں۔

اکتوبر 2024 کے شروع میں اے سی پی پردیومن کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیوا جی ساٹم نے کرائم ڈرامہ سیریل کی بندش کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ ڈرامے کے پروڈیوسر اور اسے نشر کرنے والے چینل کے درمیان اختلافات 20 سال کامیابی سے چلنے والے شو کی بندش کا باعث بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'شو کے بند ہونے سے قبل چینل نے اس کے نشر ہونے کا وقت تبدیل کر دیا تاکہ ناظرین اس سے دور ہو جائیں یا کم از کم چینل کی تو یہی کوشش تھی'۔

مزید خبریں :