Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس، 6 ججز الوداعی شریک نہ ہوئے

قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس، 6 ججز الوداعی شریک نہ ہوئے
فُل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 11 موجودہ ججز نے شرکت کی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس ہوا۔

فُل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 11 موجودہ ججز نے شرکت کی۔ سینیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 6 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔

ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد بھی شریک نہیں ہوئے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کل 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کل دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کرد یے گئے۔

تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کےسینیئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :