Time 25 اکتوبر ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا آخری دن سپریم کورٹ میں گزارنے کے بعد گھر روانہ ہوگئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا آخری دن سپریم کورٹ میں گزارنے کے بعد گھر روانہ ہوگئے
چیف جسٹس نے شام کے اوقات میں مختلف دفتری امور نمٹائے— فوٹو:فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا آخری دن سپریم میں گزارنے کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ آج ان کے اعزاز میں الوداری فل کورٹ ریفرنس بھی دیا گیا جس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 12 موجودہ ججز نے شرکت کی۔

سینیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 5 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے شام کے اوقات میں مختلف دفتری امور نمٹائے اور پھر وہ گھر روانہ ہوگئے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کل 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کل دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کرد یے گئے۔

تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کےسینیئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :