Time 25 اکتوبر ، 2024
کھیل

نعمان علی اور ساجد خان کی جوڑی بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی چل پڑی

راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں نعمان علی اور ساجد خان کی جوڑی بیٹنگ میں بھی چل پڑی۔

نعمان علی اور ساجد خان کی جوڑی بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی جوڑی نمبر ون بن گئی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں نعمان نے 45 اور ساجد خان نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔  ساجد خان نے انگلش بولرز کو چار چھکے بھی رسید کیے۔

بیٹنگ کے دوران سوئپ کرنے کی کوشش میں ان کی تھوڑی پر گیند لگنے سے خون بھی نکل آيا اور بعد میں انہیں دو ٹانکے لگے۔

ساجد خان نے پہلی اننگز میں 6 اور نعمان نے تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ دونوں دوسری اننگز میں بھی انگلش بیٹرز پر پل پڑے اور کھیل ختم ہونے تک تین شکار کرلیے۔ دو وکٹیں نعمان اور ایک ساجد نے حاصل کی۔

ملتان ٹیسٹ میں بھی پوری انگلش ٹیم انہی دنوں بولرز کے ہاتھوں شکار ہوئی تھی جہاں نعمان نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں :