26 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق حیدر شاہ کو گھر کے قریب کار سوار مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر شاہ سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی بنادی گئیں ہیں۔