Time 26 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: حملوں کے بعد ایران کا ردعمل

اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: حملوں کے بعد ایران کا ردعمل
 تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا: ایرانی فوجی حکام/ فوٹو رائٹرز

تہران: ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ کسی بھی 'جارحیت' کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسرائیل نے  یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا ہےکہ اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کسی بھی 'جارحیت' کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ 

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم  ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید خبریں :