26 اکتوبر ، 2024
کیا آپ بھی میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صرف ایک مفت سروس ایپ سمجھتے ہیں؟
یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے مشہور میسجنگ ایپس میں سے ایک ہے جو اپنے صارفین کو مفت سروس فراہم کرتی ہے لیکن اس کی بنیادی کمپنی Meta Platforms Inc نے پلیٹ فارم سے رقم کمانے کے لیے مختلف حکمت عملی تیار کی ہوئی ہے۔
واٹس ایپ آپ سے پیسہ کس طرح کماسکتا ہے؟
واٹس ایپ کی براڈکاسٹ، واٹس ایپ سپورٹ اور یہاں تک کہ آٹومیشن جیسی خصوصیات کاروباری افراد کو زیادہ کسٹمرز تک پہنچنے اور تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتی ہیں۔
لیکن آئیے جانتے ہیں کہ واٹس ایپ کیلئے اپنی آمدنی کیسے ممکن ہے؟
واٹس ایپ بزنس اے پی آئی واٹس ایپ پر کاروباری صارفین کیلئے ایک اہم انتخاب ہے، یہ درمیانے درجے سے لے کر بڑے کاروباری اداروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کاروباری حضرات بڑے پیمانے پر اپنے کسٹمرز سے رابطہ قائم کرسکیں۔
واٹس ایپ بزنس اے پی آئی کاروباری حضرات سے 24 گھنٹے کی مدت میں صارفین کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تعداد کی بنیاد پر چارج کرتی ہے اور واٹس ایپ کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔
فیس بک اور انسٹاگرام پر کی جانے والی بڑے پیمانے پر ایڈورٹائزنگ کو ایک کلک ٹو واٹس ایپ ایڈ کے ذریعے واٹس ایپ تک فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ اشتہارات کسٹمرز کو واٹس ایپ پر براہ راست کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کیلئے ترغیب دیتے ہیں ان اشتہارات کے ذریعے کاروباری حضرات اپنے کسٹمرز کی تعداد میں متاثر کن اضافہ کرسکتے ہیں۔
یہ اشتہارات میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز پر اشتہارات کو فروغ دیتے ہیں اور اس طرح واٹس ایپ کے ذریعے میٹا کو حاصل ہونے والے وسیع تر اشتہار بالواسطہ طور پر آمدنی بڑھاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر ادائیگی کی سہولت فی الحال بھارت اور برازیل جیسی منتخب مارکیٹوں کیلئے متعارف کروائی گئی ہے تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کے دیگر ممالک کے صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
واٹس پے کے ذریعے صارفین ایپ سے براہ راست رقم بھیج اور وصول کرسکتے ہیں لیکن واٹس ایپ ہر ٹرانزیکشن پر کمیشن کماتا ہے۔
مستقبل میں میٹا واٹس ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے کیوں کہ انسٹاگرام اسٹوریز ایڈورٹائزمنٹ، مستقبل کے اس اقدام سے واٹس ایپ صارفین کے لیے ٹارگٹڈ اشتہارات کو ذریعہ بناکر واٹس ایپ کے وسیع یوزر بیس کو استعمال کرتے ہوئے آمدنی کا ایک نیا سلسلہ اپنے لیے شروع کرسکتا ہے۔
اگرچہ یہ منصوبہ مکمل طور پر شروع نہیں کیا جاسکا ہے لیکن یہ واٹس ایپ پر زیادہ اشتہار سے چلنے والے ریونیو ماڈل کی طرف ممکنہ تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔
اگرچہ واٹس ایپ میسجزکو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے لیکن واٹس ایپ پے سے کانٹیکٹ لسٹ اور لین دین کی تفصیلات اور اشتہاری حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ صارف کے ڈیٹا کو استعمال کر سکتا ہے، اس طرح اشتہاری ہدف کو بہتر بنانے اور میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز پر صارف کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔