Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری

کراچی میں آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے آج رات مختلف سڑکیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق تعمیراتی کام کے باعث شاہراہ فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والا کارساز روڈ رات 1 بجے سے صبح 4 بجے تک بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق نرسری سے آنے والی ٹریفک کو ائیرپورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم شاہراہ فیصل سے آنے والے بلوچ پل کے نیچے سے شہید ملت روڈ پر جا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم آنے والا سر شاہ سلیمان روڈ بھی رات 1 تا 4 بجے بند رہے گا۔ جبکہ یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور، پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ جایا جاسکتا ہے۔

لیاقت آباد سے اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی حسن اسکوائر سے ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

مزید خبریں :