Time 28 اکتوبر ، 2024
کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی/ فائل فوٹو

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے  اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم دورہ  آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
فوٹو کرکٹر آسٹریلیا

آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل  ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔

مزید خبریں :