Time 28 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے دینے کی پیشکش کیوں کی؟ میزبان کا انکشاف

میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے دینے کی پیشکش کیوں کی؟ میزبان کا انکشاف
ابھی کچھ روز قبل وہ مجھے ترکی میں ملیں اور مل کر رونے لگیں، مجھے ان کا کچھ نہیں پتا ہوتا کہ وہ کب کیا کردیں: نادیہ خان__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ میرا نے یوٹیوب چینل بنانے کے لیے پیسوں کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی جس میں انہوں نے میرا سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

میزبان نے کہا کہ میرا، بڑا پرانا ساتھ ہے میرا کے ساتھ اور میں نے ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، ان کے بہت سے انٹرویوز بھی کیے ہیں، وہ بہت مزے کی ہیں، جب بھی شوز میں آتی ہیں کچھ نا کچھ لازمی ہوتا ہے۔

نادیہ نے بتایا کہ ابھی کچھ روز قبل وہ مجھے ترکی میں ملیں اور مل کر رونے لگیں، مجھے ان کا کچھ نہیں پتا ہوتا کہ وہ کب کیا کردیں۔

انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا اس سے قبل ایک ملاقات میں میرا نے مجھ سے کہا میں تمہیں 10 لاکھ روپے دوں گی تم میرا یوٹیوب چینل بنا دو۔

نادیہ کے مطابق میرا کی اس بار پر میں نے کہا میں ویسے ہی بنا دوں گی تو انہوں نے اصرار کیا کہ نہیں میں تمہیں دوں گی 10 لاکھ روپے تم نے زبردست کا چینل بنا کے دینا ہے۔

مزید خبریں :