Time 28 اکتوبر ، 2024
جرائم

لاہور: 15 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، ملزم نے پریشر پائپ سے پیٹ میں ہوا بھردی

لاہور کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے زیادتی کے بعد لڑکے کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھری، جس سے مقتول کا معدہ پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :