Time 28 اکتوبر ، 2024
کھیل

پی سی بی کا غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ

پی سی بی کا غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے،فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  سلیکٹر  اسد شفیق قومی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا اور  زمبابوے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  پلیئنگ الیون کی تشکیل کے لیے ٹوورز  پر سلیکٹر کی موجودگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد شفیق  وکٹ اور کنڈیشنز  دیکھ کر  دیگر  سلیکٹرز  سے مشاورت کریں گے، سلیکٹرز کپتان  اور کوچ  سے مشاورت کے بعد پلیئنگ الیون تشکیل دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :