Geo News
Geo News

کھیل

عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید سیلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ لاہور قلندرز  کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکےہیں۔

عاقب جاوید ہیڈکوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔